murree Tourism 9

محکمہ سیاحت سے مری، کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کو ملانے والی ٹورازم ہائی وے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ

مری ممبرقومی اسمبلی حلقہ این اے 57 و صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب صداقت علی عباسی نے لاہور میں ٹی ڈی سی پی کے ہیڈ آفس لاہور میں ایک اجلاس میں محکمہ سیاحت سے مری، کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کو ملانے والی ٹورازم ہائی وے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی اوران علاقوں میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات بھی دیں،اجلاس میں میں وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے سیاحت آصف محمود و دیگر محکمے کے افسران موجود تھے اس دوران منصوبے کے مختلف خدوخال پر تفصیلی گفتگو اور مشاورت کی گئی اورورلڈ بنک کی فنڈنگ سے مری کے سیاحتی مقام کی توسیع اور اسکو نڑھ پنج پیر تک ملانے کے منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم کے ویژن اور سوچ سے بھی محکمہ کو مطلع کیا اور وزیراعظم کی طرف سے یہ پیغام دیا کہ منصوبے کے حوالے سے اگر کوئی بھی رکاوٹ آتی ہے تو وفاقی حکومت بھرپور مدد کرے گی،اس موقع پر ایم این اے صداقت علی عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا یہ مشن ہے کہ حکومت پاکستان کی جو پالیسیاں زراعت اور صنعت کیلئے ہیں اسی طرح کی اہمیت سیاحتی انڈسٹری کو دلوانا میرے اولین مقاصد میں شامل ہے مزید ٹورازم ہائی وے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ انشا ء االلہ یہ منصوبہ خطہ کوہسار کی تقدیر بدلے گا اورملک وبیرون ممالک سے آنے والے سیاحوں کو نہ صرف مری بلکہ کوٹلی ستیاں اور نڑھ پنج پیر جیسے خوبصورت سیاحتی مقامات دیکھنے کا موقع بھی ملے گا، سیاحوں کیلئے بنائی جانے والی ٹورازم ہائی وے سیاحوں کوان علاقون تک رسائی دینے میں مددگار ثابت ہوگی جس میں بغیر ٹریفک میں پھنسے سیاح مری، کوٹلی ستیاں سے ہوتے ہوئے نڑھ کی خوبصورت وادیوں کے نظارے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے باآسانی اپنے شہریوں او رگھروں کو واپس روانہ ہوسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں