سیاحوں 25

مری کے حسن کو تارتارکرنے اور بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات

مری ملکہ کوہسار کے حسن کو تارتارکرنے اور بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کی خبریں پرنٹ میڈیا،الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر آنے کے بعد حکومت پنجاب ان ایکشن اعلیٰ سطحیٰ تحقیقات شروع اعلیٰ افسران اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی ڈویثرن کی اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ مری آمدشہر بھرکا تفصیلی دورہ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی ڈویثرن کنول بتول نے اپنی ٹیکینکل ٹیم کے ہمراہ مری شہر کا تفصیلی دورہ کیا اور مری میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کا تفصیلی جائزہ لیاباخبر ذرائع کے مطابق مذکورہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے مری میں ہونے والی تمام غیر قانونی تعمیرات کی رپورٹ مر تب، ڈویثرنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی نے میونسپل کمیٹی مری کے شعبہ تعمیرات کے تمام ذمہ داران،عملے اور تعمیرات کرنے والے افراد کو مورخہ 6 جولائی بروز پیر اینٹی کرپشن دفتر راولپنڈی میں طلب کرلیا ہے جہاں ان سے مکمل بیانات لئے جائینگے اور اور مری میں ہونی والی غیر قانونی تعمیرات کے بارے میں تحقیقات کی جائینگیں جسکے بعدرپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کوروانہ کی جائیگی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گذشتہ روز واپس راولپنڈی روانہ ہوگئی ہیں،ادھر حکومت پنجاب کی طرف سے وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم کے ایک اعلیٰ آفیسر منظورتمنا ء بھی ہفتے کے دن ان غیر قانونی تعمیرات اور سرکاری زمینوں پر قبضوں کی تحقیقات کیلئے مری پہنچ گئے ہیں اور اس سلسلے میں متعلقہ اور ذمہ داران سے اس سلسلے میں پوچھ گوچھ کے بعد وہ بھی اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرکے وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرینگے جس کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں