murree news 9

بھوربن لنک روڈ منصوبہ میں محکمہ اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے کے فنڈز ضائع

مری بھوربن لنک روڈ منصوبہ میں محکمہ اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے کے فنڈز ضائع ہونے کا خدشہ جبکہ من پسند جگہوں پر غیر ضروری کنکریٹ کی جاری ہے تفصیلات کے مطابق روات بھوربن کی سڑک کی تعمیر (کرکٹ گراؤنڈ تا مسجد) کے لیے تحصیل کونسل کے منظور شدہ لاکھوں روپے کا منصوبہ کرپشن کی نظر ہوتا ہورہا ہے ٹھیکیدار اور غیر مقامی و با اثر افراد کی ملی بھگت سے منصوبے میں جہاں سڑک کو مرمت کی ضرورت تھی ویسے ہی چھوڑ دیااور تھوڑی سے جگہ پر کھاتہ ڈالنے کیلئے کچھ مرمت کر کے چھوڑ دیا گیااہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور ایڈمنسٹریٹر و اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین مری سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ سڑک پر فنڈ کا صحیح استعمال نہ کرنے پر محکمہ کے ذمہ داران اور ٹھیکدار کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوے ا منصوبے کو مکمل کروایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں