مری ہفتے کی صبح کو ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں بارشوں اورتیز ہواؤں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع،گہرے بادلوں نے مری کو اپنی لپیٹ میں لئے رکھا جبکہ ٹھنڈی ہواؤں اوربارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ہے جس سے یہاں کا موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے چنددن سے جاری گرمی کی لہر سے مری اورگلیات کا موسم کو بھی کچھ گرم ہوگیا تھا جبکہ بارشوں کے باعث اب موسم پھر دلفریب ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون کا سلسلہ شروع ہونے سے آئندہ چند دنوں تک بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہیگا۔