Clean drinking water 24

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈویثرنز میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اعلیٰ سطی کمیٹی تشکیل دے دی

مری حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈویثرنز میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اعلیٰ سطی کمیٹی تشکیل دے دی،ممبرقومی اسمبلی و صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب صداقت علی عباسی کو آب پاک اتھارٹی پنجاب کا کنونیئر مقررکردیاگیا جبکہ کمشنر راولپنڈی کمیٹی کے کو کنونیئر ہونگے،پنجاب آب پاک اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹوآفیسرکی طرف سے ڈویژنل ایڈوائزری کمیٹی آب پاک اتھارٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق مسٹر صداقت علی عباسی ممبرقومی اسمبلی کنونیئر،کمشنر راولپنڈی ڈویثرن کو کنونیئر ہونگے دیگر ممبران میں ڈپٹی کمشنر ضلع راولپنڈی،ڈپٹی کمشنر ضلع اٹک،ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم،ڈپٹی کمشنر ضلع چکوال،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ محکمہ سی ڈی،واٹرایڈراولپنڈی پاکستان کے نمائندے مسٹر صدیق خان،سی ای اوکوہ نور راولپنڈی میاں توصیف سہگل،چیئرمین زاہد لطیف سکیورٹیز راولپنڈی مسٹر زاہد لطیف خان،پروپرائٹر ڈی واٹسن راولپنڈی زاہدبختاوری،پریذیڈنٹ آر سی سی آئی و پروپرائٹرمیسرز شاہد آتو موبائل راولپنڈی ملک شاہد سلیم،سینئر وائس پریذیڈنٹ آر سی سی آئی اینڈ پروپرائٹر میسرز شاہد آٹوموبائل مائیکو ایکسپریس راولپنڈی مسٹر بدر ہارون،ملک عرفان چکوال،چوہدری زاہد اختر جہلم اورمسٹرطارق محمود چیف ایگزیکٹو اوویز گروپ آف کمپنیز اٹک شامل ہیں،ڈویثرنل ایڈوائزری کمیٹی پنجاب آب پاک اتھارٹی کے ٹی اوآرز اور مینڈیٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کی مشاورت سے فوری اور موثر طریقے سے پورے ڈویثرن میں پینے کے صاف کے پانی کی فراہمی کویقینی بنائیگی،ڈویثرنل سطح پر آب پاک اتھارٹی کی نگرانی اور کارکردگی رپورٹ اوربہتری کی جانچ پڑتال کرنا،مقامی طور پر پینے کے صاف پانی کے بارے میں لوگوں میں آگاہی دینا،فلٹراور پینے کے صاف پانی کے بارے میں لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا اسکے علاوہ متعلقہ اعلیٰ اتھارٹیز کی جانب سے دئیے گئے ٹی اوآرز پر عمل درآمد کرانا اس اعلیٰ سطحی کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں