Chaudhry Sarwar 24

صداقت علی عباسی کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

لاہور: ایم این اے و صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب صداقت علی عباسی کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

اس دوران صداقت علی عباسی نے آب پاک اتھارٹی کا ڈویژنل کنونیئر بنانے پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

راولپنڈی ڈویژن کے مخلتف اضلاع میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی۔

اس دوران حلقے کی عوام کی طرف سے گورنر پنجاب کا مری کوہالہ روڈ کیلئے مزید 20 کروڑ روپے کے فنڈز مہیا کروانے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر چئیرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی بھی ہمراہ تھے۔ جنہوں نے آر ڈی اے کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی اور آنے والے میگا پراجیکٹس راولپنڈی رنگ روڈ اور نالہ لئی ایکسپریس وے کے حوالے سے گورنر پنجاب کو بریف کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں