11

حاجی اکسرین عباسی کے بھائی یامین اختر عباسی رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے

مری معروف سیاسی،سماجی شخصیت ممتازلیگی رہنماء حاجی اکسرین عباسی ے بھائی یامین اختر عباسی رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے مرحوم کو انکے آبائی علاقہ یوسی نمبل مری میں سپردخاک کردیاگیا نمازجنازہ میں مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر راجہ عتیق سرور،راجہ ہارون مشتاق سرور،میر اسلام آباد،سابق ناظم نمبل راجہ ارشد نوازعباسی،سابق ناظم تریٹ راجہ شوکت مہربان،سینئر صحافی طفیل عباسی،صدرن لیگ یوسی نمبل ضیاء اللہ عباسی،چیئرمین ہوٹل ایسوسی ایشن مری راجہ عرفان عباسی،صدر ہوٹل ایسوسی ایشن مری حافظ جاوید اختر عباسی،جنرل سیکرٹری ہوٹل ایسوسی ایشن مری راجہ یاسر ریاست عباسی،مرکزی انجمن تاجران مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق،صدرلیبرونگ ن تحصیل مری غالب بشیر عباسی،جنرل سیکرٹری عبدالوحید عباسی،قاصددفتر عباسی،فردوس عباسی،علی ایوب عباسی،صدریوتھ ونگ تحصیل مری راجہ ارجمندنواز عباسی،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سٹی راجہ شہزاد رشید،قاری راشد نواز عباسی کے علاوہ کثیر تعدادمیں مذہبی،سیاسی،سماجی،کاروباری شخصیات اہلیان علاقہ اور عزیز واقارب نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں