shahzad-mushtaq-abbasi 29

وطن عزیز کو مسائل کی دلدل سے صرف مسلم لیگ ن ہی نکال سکتی ہے ، شہزاد مشتاق عباسی

مری مسلم لیگ ن تحصیل مری کے رہنماء سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 6 شہزاد مشتاق عباسی نے اپنے بیان میں ملک کی ابتر صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کو مسائل کی دلدل سے صرف مسلم لیگ ن ہی نکال سکتی ہے ملک وقوم اسوقت شدید معاشی مشکلات کی دلدل میں پھنس چکے ہیں ملک کی ساری سیاسی قیادت کو کرپٹ ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اداروں کی مضبوطی کے دعویدار تحریک انصاف کے ایک عام کارکن سے لیکر وزیر اعظم تک سب ملکی اداروں کیلئے ایک ناسور بن چکے ہیں ایسے سیاسی حالات میں باعزت سیاست کا فروغ مشکل نظر آتا ہے آنے والا دور محب وطن قائدین میاں محمد نواز شریف میاں محمد شہباز شریف اور ملک سے حقیقی محبت کرنے والوں کا دور ہو گا انھوں نے کہا کہ اسوقت ملک کی بھاگ دوڑ سیاسی لوگوں کے بجائے ایک مافیا کے ھاتھوں میں ہے تعویز گنڈوں سے ملک نہیں چلتا جو پارٹی اداروں کو کمزور کر رہی ہو کیونکہ اس سے پہلے حکومت یا وزیر اعظم نوٹس کسی چیز پر لیتے تھے تو ریلیف عوام کو ملتا تھا اب عوام ھاتھ جوڑ جوڑ کر عمران خان(نیازی) کو کہہ رہی ہے کہ نوٹس لینا بند کر دو کیونکہ اب عوام مہنگائی کامزید بوجھ نہیں اٹھا سکتی انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کے دل کی ددھڑکن حمزہ شہباز شریف کی اسیری نامنظور ہے اور جو حکومت ایک نہتی لڑکی مریم نواز کے سچ برداشت نہیں کر سکتی وہ ملک کیسے چلا سکتی ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں