Jeep Accident Lora 60

لورہ کے گاؤں سیری چنالی میں بدقسمت جیپ گہری کھائی خواتین اور بچوں سمیت 7 جاں بحق

مری سے ملحقہ لورہ کے گاؤں سیری چنالی میں بدقسمت جیپ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 7 جاں بحق جبکہ 10زخمی ہو گئے ہیں جان بحق ہونے والوں میں 4 خواتین 2 بچیاں اور ایک 13 سالہ نوجوان بھی شامل تھا زائرین کی جیپ گھنیاں کھوڑ سے نگری ٹوٹیال کی جانب واپس آ رہی تھی کہ سیری چنالی کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پپنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ جان بحق اور زخمی ہونے میں خواتین اور بچے شامل ہیں زخمیوں کو ٹائپ ڈی اسپتال لورہ منتقل کیا گیا جہاں تشویش ناک حالت میں 4 زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے جیپ کا ڈرائیور چھلانگ لگا کر جان بچانے میں کامیاب ہوا جبکہ جیپ کنڈکٹر زخمی ہوا ہے زخمیوں میں 3 خواتین اور چھ بچے بھی شامل ہیں۔افسوس ناک حادثہ میں جان بحق اور زخمی ہونے والوں میں گاوں بٹنگی،لورہ اور ساملی تجال کے خواتین و بچے شامل ہیں،،،،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں