مری معروف قانون دان راجہ عبدالرحمن ایڈوکیٹ چھ ماہ کیلئے مری بار کے صدر منتخب ہوگئے انہوں نے ایک پروقار تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایاتقریب میں سول جج زبیرالحسن،سابق صدرمری بارراجہ اسداقبال ایڈوکیٹ سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی مری کی مختلف سیاسی سماجی کاروباری صحافتی اور مذہبی شخصیات نے راجہ عبدالرحمن ایڈوکیٹ کو مری بار ایسوسی ایشن کاصدرمنتخب ہونے پردلی مبارکبادپیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کااظہار کیاہے، راجہ عبدالرحمن ایڈوکیٹ سٹیزن فورم مری کے متحرک رہنمااورمری کے سینئر صحافی ہیں جوانگلش اخباردی نیوزکے ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے منسلک ہیں۔