Patriot chairlift   45

پتریاٹہ چیئر لفٹ کورونا وائرس کی وجہ تقریباً 3ماہ سے بند

مری منیجر پتریاٹہ چیئر لفٹ ریزارٹ نیومری اعجاز بٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وا ئرس کی وجہ سے پاکستان سمیت پوری دنیا کی معاشی حالت بری طرح متاثر ہورہی ہے، پتریاٹہ چیئرلفٹ مری کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے پتریاٹہ چیئر لفٹ کورونا وائرس کی وجہ تقریباً 3ماہ سے بند ہے جس کی وجہ سیاح مری کا رخ نہیں کر رہے تو اس پراجیکٹ سے منسلک افراد بیروزگار ہو گئے ہیں جبکہ کاروباری افرادبھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کانزول کرینگے حکومت بھی اپنی طرف سے کوشش کر رہی ہے کہ اس وباء کو کنٹرول کر کے پتریاٹہ چیئر لفٹ کو کھول دی جائے،پتریاٹہ ریزارٹ کھلنے پر چیئرلفٹ انتظامیہ حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے ایس او پیز مکمل عمل درآمد کریگی تما م ایریاز کوکو سینٹائز کریں گے اور اپنے ورکروں کو ماسک،سینٹائزر فراہم کریں گے اور جن سیاحوں کے پاس ماسک وغیر نہیں ہو گا انکوبھی ماسک فراہم کئے جائینگے تاکہ وہ اپنی جانوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں کو بھی بچاتے ہوئے مری کے دلکش موسم اور حسین نظاوں سے لطف اندوز ہو نگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں