Accident murree 13

جی ٹی روڈ 22 میل کے مقام پر ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے باعث کار اورٹرک میں تصادم

مری جی ٹی روڈ 22 میل کے مقام پر ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے باعث کار اورٹرک میں تصادم ایک 40 سالہ شخص قاسم ولد ارفاز ساکن لورہ خیبرپختونخواہ شدید زخمی ہوگیاجبکہ کار بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی حادثہ کی اطلاع پر بڑی تعداد میں مقامی لوگ بھی وہاں پہنچ گئے اور ریسکیو 1122 کو فوری اطلاع دی جس پرپنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 مری کی امدادی ٹیم ایمبولینس لیکرحادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد پمز ہسپتال اسلام آبادمنتقل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں