Murree 1122 23

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کرونا ڈیوٹی پر تعینات ریسکیورز کی خدمات کوسراہا،

مری پنجاب ایمرجنسی سرو س ریسکیو 1122وزیر اعلی ٰپنجاب کا کورونا ڈیوٹی پر متعین ریسکیورز کیلئے ہیلتھ پروفیشنل کے مساوی خصوصی الاؤنس کا اجراء وزیر اعلیٰ پنجاب نے کرونا ڈیوٹی پر تعینات ریسکیورز کی خدمات کوسراہا، ڈی جی ریسکیو1122 پنجاب نے ریسکیورز کیلئے الاؤنس کااجراء محنتی ریسیکورز کی حوصلہ افزائی قراردیتے ہوئے خوش آئندقرار دیا ہے، ڈی جی ریسکی1122 پنجاب کاکہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں ریسکیورز اداروں اور قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جبکہ ریسکیور ‘نے ‘پنجاب” کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وارڈز میں بھی مریضوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں،ریسکیو1122 نے پنجاب بھر میں 12000 سے زائد کورونا مریضوں کی شفٹنگ کی اور1547 ممکنہ کورونا مریضوں کی کورونا پروٹوکول کے تحت تدفین بھی کر چکا ہے،پنجاب بھر میں ریسکیوکرکے8991 کورونا مریضوں کوہسپتالوں اور3083 کوقرنطینہ میں شفٹ کرچکا ہے ڈی جی ریسکیو پنجاب،پنجاب ایمرجنسی سروس کرونا ڈیوٹی الاؤنس کے اجراء پہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی مشکور ہے،ریسکیو1122 مری نے بھی مساوی خصوصی الاؤنس دینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں