Raja Atiq Sarwar 69

مر ی مسلم لیگ ن،لیبر ونگ ن،لائرز ونگ ن،ایم ایس ایف نے راجہ عتیق سرور کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار

مر ی مسلم لیگ ن،لیبر ونگ ن،لائرز ونگ ن،ایم ایس ایف نے راجہ عتیق سرور کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے ان تنظیموں کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ راجہ اشفاق سرور مرحوم نے راجہ عتیق سرور کی سیاسی تربیت کی اور وہ مسلسل 30 برس تک راجہ اشفاق سرور کے ساتھ بطور سیاسی طالبعلم اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے پی پی 6 کے لیگی کارکن اور سنجیدہ حلقے انکی سیاسی بصیرت پر فخر کرتے ہیں مسلم لیگ ن پنجاب کی اہم ذمہ داری بھی انہیں انکی شاندار صلاحیتوں کے باعث سونپی گئی مسلم لیگ ن انکی قیادت میں مکمل اتحاد کے ساتھ راجہ اشفاق سرور کے مشن کو جاری رکھے گی اورجب بھی سیاسی میدان سجے گا لیگی عہدیدار اور کارکن راجہ عتیق سرور کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی کھڑے ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں