munawar-hassan 19

سید منور حسن جیسی شخصیت کے انتقال سے پاکستان کی سیاست میں شرافت

مری سید منور حسن سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان ایک علمی،فکری اورجرات مندرہنماتھے پاکستانی قوم کے مخلص قائد اورترجمان تھے آج پاکستان کے عوام ایک دیانتدار اور اپنے موقف کو جرات مندی کے ساتھ پیش کرنے قائد سے محروم ہوگئے ہیں سید منور حسن جیسی شخصیت کے انتقال سے پاکستان کی سیاست میں شرافت،دیانتدار اور مخلص لیڈرشپ کا خلاء پیدا ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی مری کے قائدین عتیق احمدعباسی امیرجماعت اسلامی این اے 57،غلام احمد عباسی امیرجماعت اسلامی مری،امتیاز احمدعباسی،عطاء الرحمٰن عباسی،افتخار احمد عباسی،حاجی شفاء الحق،حمادالمحمود عباسی صدر یوتھ این اے 57،ذوالفقار امین عباسی،سجاد احمد عباسی،اعجاز احمدستی،محمدسفیان عباسی،عابد عباسی سابق ناظم دریا گلی،عبدالحلیم عباسی اور دیگر نے سیدمنور حسن کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ ورنج کااظہارکیا ہے انہوں نے دعاکی کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں امین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں