Monthly gas bills 11

گیس کے ماہانہ بلوں کی بروقت تقسیم نہ ہونے سے شدید مشکلات کاسامنا

مری صارفین سوئی گیس مری کاکہنا ہے کہ گیس کے ماہانہ بلوں کی بروقت تقسیم نہ ہونے سے شدید مشکلات کاسامنا ہے اس سلسلے میں صارفین شکایت کی ہے کہ ماہ رواں کے بل تاحال صارفین میں تقسیم نہ کئے گئے ہیں جبکہ گیس کے بل جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 جون ہے اورابھی تک صارفین کو گیس کے بل نہ مل سکے ہیں جبکہ 27 جون کو ہفتہ اور 28 جون کو اتوارکی محکمہ گیس کو چھٹی ہوتی ہے اگر بل 29 کو تقسیم ہوتے ہیں تو بنکوں میں آخری تاریخ ہونے کی وجہ سے بہت رش ہوتا ہے اگر بل جمع نہ ہوسکیں تو ان پر سرچارج لگ جاتا ہے موجودہ کورونا وائرس کی صورتحال گیس صارفین شدید پریشانی سے دوچار ہیں انہوں نے محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس بلوں کی صارفین تک بروقت فراہمی کویقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں