CTP murree 10

مری زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی65 سے زائد گاڑیوں کے چالان

مری زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی65 سے زائد گاڑیوں کے چالان، 32 ہزار پانچ سو روپے جرمانے کرکے گورنمنٹ کے خزانے میں جمع کرائے گئے ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اختر عوام کی سہولت کے لئے ٹریفک وارڈنز افسران کے اسکواڈ تشکیل کرکے تمام روٹ پر لگا دئیے ٹریفک آفیسر مری حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعدبھی ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں کمی نہیں کی جس پر عوام الناس کی شکایات موصول ہونے پر گذشتہ روز سرکل مری میں ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اختر نے ہمراہ ایم وی ای شوکت عباسی قوانین پر عمل درآمد کرانے کے لئے ٹریفک وارڈنز کے اسکواڈ اور آر ٹی اے سیکرٹری کے عملے انسپکٹر شوکت عباسی ہمراہ شاہد اقبال جھیکا گلی،کلڈنہ چوک مری میں زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا جس پر65سے زائد گاڑیوں کے چالان کرتے ہوئے 32ہزار پانچ سوجرمانہ گورنمنٹ کے خزانے میں جمع کیا اور150سے زائد مسافروں کو موقع پر کرایہ واپس کرایا گیا، 6گاڑیاں تھانہ مری میں بند کرائی گئی،ڈی ایس پی ٹریفک مری نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل در آمدکراتے ہوئے بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے پبلک سروس گاڑیوں کو (بغیر لائسنس، بغیر پرمٹ، بغیر فٹنس اوور لوڈنگ، اور اوور چارجنگ) کی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اورکوئی رعائت نہ برتی جائے گی، ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرایا جائیگا،عوام سرکل مری میں لگے سائن بورڈ ز اور پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات کی پابندی کریں یہ آپکی زندگی کو محفوظ اور سفر کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،عوام الناس اورسیاحوں کو سہولیات کی فراہمی او رشکایات کے فوری ازالہ کیلئے سنی بنک کے مقام پر سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے رابطہ کیلئے 051-9269200۔ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں