water supply 12

مری اندرون شہر اور دیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی کا مسئلہ تاحال حل نہ ہوسکا

مری اندرون شہر اور دیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی کا مسئلہ تاحال حل نہ ہوسکا شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اہلیان علاقہ صدیق چوک لوئر بازار،کری محلہ،تحصیل روڈ،لوئرجھیکاگلی روڈ،حاجی گلی،قصائی محلہ،لوئرجھیکاگلی روڈ،محلہ شوالہ سمیت کئی علاقوں میں پانی کا مصنوعی بحران پیداکردیا گیا پانی سپلائی نہ ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے عوام کا کہنا ہے رواں گرمائی سیزن میں کوروناوائرس کے باعث مکمل لاک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے سیاحوں کی مری آمدمکمل بند ہے تمام ہوٹلز اورریسٹ ہاؤسز بندایسے میں پانی کا استعمال گذشہ سالوں کی نسبت 15 فیصد بھی نہیں ایسے میں عوام کو پانی فراہم نہ کرنا تحصیل انتظامیہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے شہریوں نے کمشنر پنڈی ڈویثرن،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ذمہ داران کیخلاف فوری نوٹس لینے،سخت انکوائری کرنے اوراصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں