accident 9

حدوٹ مری کے مقام پر تیز رفتار ی کے باعث موٹر سائیکل کئی فٹ گہری کھائی میں گر گیا

مری راولپنڈی سے آذادکشمیر جاتے ہوئے حدوٹ مری کے مقام پر تیز رفتار ی کے باعث موٹر سائیکل کئی فٹ گہری کھائی میں گر گیا جس کے نتیجے میں دوافراد شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مری کی ٹیم ایمبولینس لیکرموقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائی کی واقعات کے مطابق راولپنڈی سے موٹرسائیکل پر دوافراد آذادکشمیر جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث حدوٹ مری کے مقام پر موٹر سائیکل گہری کھائی میں گر گیا جس کے نتیجے میں دو افرادمحمد شبیر ولد محمد یونس عمر 27 سال سکنہ راولپنڈی اور محمد جمیل ولد رحمان سکنہ اسلام آباد شدید زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع فون پر ریسکیو1122 مری کو دی گئی جو فوری طورپرجائے حادثہ پرپہنچ گئے اور زخمیوں کوبتدائی طبی امداد کے بعدتحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری منتقل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں