29

اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین نے قبضہ مافیہ اور غیر قانونی کنسٹریکشن کرنے والوں کی چیخیں نکلوا…

اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین نے قبضہ مافیہ اور غیر قانونی کنسٹریکشن کرنے والوں کی چیخیں نکلوا دی

مری کے عوامی حلقوں کا چند لوگوں کی طرف سے اے سی مری کو بلیک میل کرنے پر اظہارِ افسوس غیر قانونی کام کرنے والوں نے افسران کو بلیک میل کرنا اپنا وتیرا بنا لیا
مری میں اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین کے تعینات ہونے کے بعد قبضہ معافیہ اور غیر قانونی کنسٹریکشن کرنے والوں کے خلاف پریکٹیکلی طور پر کاروائی کرتے ہوئے گھیرا تنگ کیا تو چند مفاد پرستوں اور غیرقانونی کام کرنے والوں کی چیخوں کی آواز مری کے گردونواح تک پہنچنے لگی اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین کا کہنا ہے کہ قبضہ معافیہ اور غیر قانونی کنسٹریکشن والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مری نے غیر قانونی کام کرنے والوں اور قبضہ معافیہ کے خلاف کاروائی کرنے میں خود حصہ لیا اور غیر قانونی کاموں اور قبضہ معافیہ کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے جگہ کو سیل کیا اور قبضہ معافیہ سے زمینیں بھی خالی کروائی ذرائع کےمطابق جو غیر قانونی کام والی جگہ سیل کی گئی اُس میں میونسپل کارپوریشن کے ایک اہلکار کے قریبی رشتہ داروں کی زمین بھی تھی جہاں پر وسیع پیمانے پر غیر قانونی کٹائی کی گئی اور میونسپل کارپوریشن کے طرف سے سستی برتنے والے اہلکار کے خلاف کاروائی بھی کی گئی لیکن غیر قانونی کام کرنے والوں رشتہ داروں کے حق میں میونسپل کارپوریشن کا ایک سینئر اہلکار طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرنے لگا کبھی چند دفتر کے لوگوں کو ملا کر اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف نعرے بازی اور اب چونکہ اے سی مری کی طرف سے قانون کے مطابق معاملات کو حل کر دیا گیا تو قبضہ معافیہ اور غیر قانونی کنسٹریکشن کرنے کا مسئلہ پھر بھی نہ حل ہو سکا اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین نے غیر قانونی کاموں کے خلاف خود موقع پر جا کر ایکشن لینا شروع کر دیا جب غیر قانونی کنسٹریکشن کرنے والوں کو پتہ چلا کہ اسسٹنٹ کمشنر مری کو اتنا بیلک میل کرنے کے بعد بھی غیر قانونی کاموں کی اجازت نہیں مل رہی تو آج قبضہ معافیہ اور غیر قانونی کنسٹریکشن کرنے والوں نے ایک اور ناکام تجربہ کرنے کی کوشش کی قبضہ معافیہ اور غیر قانونی کنسٹریکشن کرنے والوں نے چند لوگوں کے ساتھ لے جا کر اے سی آفس کے آگے چیخنا شروع کر دیا جس کے بعد مری کے عوام نے قبضہ معافیہ اور غیر قانونی کنسٹریکشن کرنے والوں کے اس اقدام پر سخت افسوس کا اظہار ک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں