MSO 32

طلبہ ایکشن کمیٹی کا آئندہ ہفتے لاہور، مری، ہری پوراور مظفرآباد میں آل پارٹیز تعلیمی بیٹھک بلانے کا اعلان

مری طلبہ ایکشن کمیٹی کا آئندہ ہفتے لاہور، مری، ہری پوراور مظفرآباد میں آل پارٹیز تعلیمی بیٹھک بلانے کا اعلان،اگست کے مہینے میں صوبہ سندھ اور پلوجستان میں بھی آل سٹوڈنٹ پارٹیز اجلاس بلانے کااعلان،وفاقی وصوبائی وزارت ِ تعلیم طلبہ کے مسائل بالخصوص آن لائن تعلیم وپیپرز اور طلبہ کے سمسٹر فیس کے متعلق تمام مسائل کو حل کرنے اور یکساں نصاب تعلیم کو رائج کرنے کیلئے کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار طلبہ ایکشن کمیٹی کی مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سربراہ طلبہ ایکشن کمیٹی شہیر سیالو ی،سردارمظہر مرکزی ناظم عمومی ایم ایس اوپاکستان،عثمان فاروق ستی راہنماء پی ایس ایف جنید عارف عباسی راہنما ء آئی ایس ایف دانش بختیارراہنماءTLPیوتھ، بلال ربانی راہنماءMSO ودیگر نے کیا۔تفصیلات کے مطابق طلبہ ایکشن کمیٹی کااہم اجلاس راولپنڈی میں منعقد ہوا، جس میں طلبہ تنظیموں کے راہنماوؤں نے بھر پور شرکت کی،طلبہ ایکشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ راہنماوؤں نے کہاکہ کوئٹہ میں طلباء پر ہونے والے تشدد اور طلبہ کی گرفتاریوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،وفاقی وصوبائی وزارت ِ تعلیم طلبہ کے مسائل بالخصوص آن لائن تعلیم وپیپر اور طلبہ کے سمسٹر فیس کے متعلق تمام مسائل کو حل کرنے اور یکساں نصاب تعلیم کو رائج کرنے کیلئے کردار ادا کرے،طلبہ ایکشن کمیٹی اس وقت طلبہ حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی جب تک حکومت طلبہ کے مسائل کو حل نہیں کرتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں