pakistan-post 24

پوسٹ آفس پنڈی پوائنٹ کی خوبصورت عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار

مری پوسٹ آفس پنڈی پوائنٹ کی خوبصورت عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکارچند سال قبل پنڈی پوائنٹ اوراردگر د کے علاقوں کے عوام کی سہولت کیلئے تعمیر کیاپوسٹ آفس نامعلوم وجوہات کے باعث بند کردیاگیا یہ ایک انتہائی دلکش عمارت بنائی گئی تھی لیکن اب یہ بند کردی گئی ہے پنڈی پوائنٹ کی مرکزی اور قیمتی زمین پر تعمیر شدہ عمارت اب کھنڈرات میں تبدیل ہوتی جارہی ہے محکمہ پوسٹ آفس کے ذمہ داران کی عدم توجہی کے باعث اب یہ دلفریب عمارت صرف خود روپودے،گھاس پھونس اور جنگلی بوٹیوں اورآوارہ کتوں کا مسکن بن چکی ہے اہلیان علاقہ نے متعلقہ وزیر اور جنرل پوسٹ ماسٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس عمارت کو فوری طور پر کھولا جائے اور اسکی تعمیرومرمت کرکے عوام کو یہ سروسز مہیا کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں