77

موجودہ مری کی تنظیم سازی کے خلاف تحریک انصاف لوئر بلٹ کاعلامیہ جاری

موجودہ مری کی تنظیم سازی کے خلاف تحریک انصاف لوئر بلٹ کاعلامیہ جاری…
آج لوئر بلٹ کی 5 یونین کونسلز کا مشترکہ اجلاس نیو مری میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں پی ٹی لوئر بلٹ کے تمام عہدیداروں اور سٹیک ہولڈرز نے بھرپور شرکت کی اور مشترکہ طور پر درج ذیل اعلامیہ جاری کیا گیا۔
جسکا متن یہ ہے کہ تین دن کے اندر نو منتخب کمیٹی کے ممبران صدر شمالی پنجاب و ایم این اے این اے 57 صداقت علی عباسی ، ایم پی اے لطاسب ستی اور انکی ضلعی اور تحصیل کی ٹیم سے ٹیم کو تین دن کا وقت دیا جاتا ہےاور تنظیم سازی کے حوالے سے لوئر بلٹ کے ساتھ ہونے والی نا انصافی پر کمیٹی سے مذاکرات کریں اور عمر نوید ستی جو کہ لوئر بلٹ کی طرف سے جنرل سیکریٹری کے لیے مشترکہ نامزد امیدوار تھے کے لیے جنرل سیکریٹری کے علاوہ کوئی عہدہ قابل قبول نہ ہو گا۔ اگر یہ مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو شدید ردعمل کے ساتھ مستقبل کا لائحہ عمل وضع کیا جائے گا۔ کمیٹی ممبران نے عمر نوید ستی سے سینئر وائس پریزیڈینٹ ، سعد سراج سے ڈپٹی جنرل سیکریٹری، نئیر اقبال ستی سے کرونا ریلیف فورس یو سی گہل کی ہیڈ شپ، راشد حبیب ستی ہیڈ ٹائیگر فورس یو سی بن،چوہدری قیصر رشید ہیڈ ٹائیگر فورس یوسی چارہان کا استعفی جمع کر لیا اور یہ طے پایا کے مطالبہ تسلیم نہ ہونے کی صورت میں استعفے قیادت کو پیش کر دیے جائیں گے۔
کمیٹی ممبران درج ذیل ہیں
یو سی چارہان
اظہر عباسی سابق نائب ناظم، راجہ خورشید سابق کونسلر، راجہ امجد علی سابق صدر یو سی چارہان، راجہ پرویز ، سید فخر حسین شاہ
یو سی بن
راجہ یاسر سابق صدر یو سی بن، سید امتیاز حسین شاہ سابق کونسلر، بابر اسحاق سابق صدر یو سی بن، راشد حبیب، بابر حنیف
یو سی گہل
عمر فاروق ستی سابق چئیرمین یو سی گہل، راجہ جاوید سابق صدر یو سی گہل، نئیر اقبال ستی سابق جوائنٹ سیکریٹری تحصیل مری، ضمیر عباسی سابق جنرل سیکریٹری یو سی گہل،
یو سی سہر بگلہ
شکیل عباسی سابق چئیرمین یو سی سہر بگلہ، ناصر زرداد ممبر ایگزیکٹو کمیٹی مری، رخسار عباسی سابق کونسلر،
یو سی پوٹھہ
مبشر کمال عباسی سابق جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ مری، حافظ عثمان عبدالرحمن عباسی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں