breaking news murree 8

سردار نسیم عباسی نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیارکرلی

مری مسلم کانفرنس کے اہم رہنماء، نائب صدر مسلم کانفرنس ضلع راولپنڈی،مری کے معروف تاجر وسیاسی وسماجی رہنماء سردار نسیم عباسی نے مسلم کانفرنس سے استعفیٰ دیکر جماعت اسلامی میں شمولیت اختیارکرلی انہوں نے مسلم کانفرنس سے استعفیٰ اورجماعت اسلامی کا اعلان میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی آذادکشمیر کے مرکزی رہنماء وسابق امیدوار حلقہ غربی باغ راجہ خالد محمود،جاوید عارف عباسی،سردارمحمداعجازعباسی،سفیر عباسی،عاصم عباسی،عاطف افتخارعباسی اوردیگر رہنماء بھی موجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں