111

عمر فاروق کی طرف سے مری کے ورکینگ جرنلسٹس کے اعزاز میں تفریحی دورہ اور شاندار دعوت کا اہتمام

مری کی نوجوان معروف کاروباری شخصیت عمر فاروق کی طرف سے مری کے ورکینگ جرنلسٹس کے اعزاز میں تفریحی دورہ اور شاندار دعوت کا اہتمام۔نوجوان کاروباری شخصیت کی طرف سے مری سے ایک گھنٹہ کی مسافت پر قدرت کے حسین شاہکار صابری آبشار کی سیر اور دعوت پر مری کے متحرک ترین صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں کوہسار یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری و مری یونین آف جرنلسٹس کے صدر سید تاج حسین بخاری ۔سجاد عباسی۔ بابر رشید مغل۔علی حیدر۔عتیق عباسی۔راجہ عثمان علی۔افضل قادری۔ضیاء عباسی۔سردار عثمان۔حنیف خان ترک۔احمد شاہ بخاری اور دیگر نے بھر پور شرکت کی۔صابری آنشار قدرت کا ایک خوبصورت ترین قدرتی منظر ہے۔جس پر حکومت کے پی کے کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے سیاحت کے حوالہ سے ویژن پر خصوصی توجو دینے کی ضرورت ہے جس میں سب سے ضروری آبشار پر جانے والی سڑک کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ اس قدرتی سیاحتی مقام سے ملک اور وہاں کے باسیوں کا فائدہ ہو۔یہ آبشار امن و امان کے حوالہ سے اپنا ثانی نہیں رکھتی جس کی بڑی وجہ اس کے قرب و جوار میں پولیس کا نا ہونا ہے یہاں کے مکینوں کو بھی قدرت نےحسن اخلاق اور مہمان نوازی کی صفات سے نوازا رکھا ہے صابری آبشار کوہالہ پل سے محض 4 کیلو میٹر کے فاصلہ پر بکوٹ شریف جانے والے راستہ پر واقع ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں