57

سول ڈیفنس مری کے سیکٹروارڈن محمدوقار کی شاندار کارکردگی

مری سول ڈیفنس مری کے سیکٹروارڈن محمدوقار کی شاندار کارکردگی، گھر سے ناراض ہوکر بھاگ کر مری آنے والے لڑکے کو والدین سے ملادیا لواحقین نے سول ڈیفنس اہلکار کا شکریہ ادا کیا اور انکے بچھڑے ہوئے بیٹے کو ملانے پر شکریہ ادا کیا تفصیلات کے مطابق مہران ولد تاج علی نامی نوجوان جو محکہ کاکاخیل،سوڈھیر تحصیل لاہور ضلع صوابی کا رہائشی ہے گھر والوں سے ناراض ہوکر مری بھاگ آیا جس پر شک پڑنے پر سول ڈیفنس اہلکار محمدوقار نے اس سے پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا کہ وہ گھر سے بھاگ کر آیاہے جس پر اس نے اسکے والد کو صوابی فون کیا نوجوان کا والد تاج علی ہفتے کی صبح مری پہنچا تو انکے بیٹے کو ان کے حوالے کیا جس پر والد نے محمدوقار کاشکریہ اد اکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں