murree Transporter 64

مری زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی54 سے زائد گاڑیوں کے چالان، 8گاڑیاں تھانہ بند

مری گذشتہ دونوں میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی ہونے کے بعد ٹرانسپورٹر نے کرایوں میں نہیں کی جس پر عوام الناس کی شکایات موصول ہونے پر گذشتہ روز سرکل مری میں ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اختر نے قوانین پر عمل درآمد کرانے کے لئے ٹریفک وارڈنز کے اسکواڈ اور آر ٹی اے سیکرٹری کے عملے انسپکٹر شوکت عباسی ہمراہ شاہد اقبال۔ سنی بنی چوک مری میں زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا جس پر40سے زائد گاڑیوں کے چالان کرتے ہوئے 27ہزار پانچ سوجرمانہ گورنمنٹ کے خزانے میں جمع کیا اور200سے زائد مسافروں کو موقع پر کرایہ واپس کرایا گیا۔ 8گاڑیاں تھانہ مری میں بند کرائی گئی۔ ڈی ایس پی ٹریفک مری نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل در آمدکراتے ہوئے بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے پبلک سروس گاڑیوں کو (بغیر لائسنس، بغیر پرمٹ، بغیر فٹنس اوور لوڈنگ، اور اوور چارجنگ) کسی بھی صورت رعایت نہ برتی جائے گی اور ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے گا۔سرکل مری میں لگے سائن بورڈ ز اور پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر پابندی کریں یہ اپکی زندگی کو محفوظ اور سفر کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔عوام الناس اورسیاحوں کو سہولیات کی فراہمی او رشکایات کے فوری ازالہ کیلئے سنی بنک کے مقام پر سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے رابطہ کیلئے 051-9269200۔ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں