Government Degree College for Women Murree 22

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین مری میں آن لائن کلاسز کا آغاز کردیا گیا

مری گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین مری میں آن لائن کلاسز کا آغاز کردیا گیا ہے تمام کلاسز کی طالبات کے مشترکہ واٹس ایپ گروپ بنا دئیے گئے ہیں کالج کی وائس پرنسپل پروفیسر صائمہ شوکت کے مطابق آن لائن کلاسز سے طالبات کو مکمل تیاری کرائی جارہی ہے اگر کسی طالبات کو اس سلسلہ میں کوئی پریشانی کا سامنا ہے تو وہ فوری طور پر کالج رابطہ کریں ملک بھر کی طرح مری میں بھی طویل لاک ڈاؤن سے کالجز اور سکول تین ماہ سے بند ہونے سے طالبات کا تعلیمی سال ضائع ہونے کے خدشے کے باعث گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین مری میں طالبات کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے آن لائن کلاسوں کا اجراء شروع ہوگیا ہے اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے ضلعی حکام،وائس پرنسپل اور پروفیسرز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مری نے طے کیا ہے کہ کالج کی طالبات کو آن لائن واٹس پرتعلیم دینے کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے تاکہ طالبات کی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں