electrcty-murree 23

بجلی کی لٹکی ہوئی بوسیدہ تاروں کاپانی کی پائپ لائنوں پر آنے کی شکایات

مری شہریوں کی طرف سے مری شہر کے مختلف علاقوں کری محلہ سمیت دیگر میں بجلی کی لٹکی ہوئی بوسیدہ تاروں کاپانی کی پائپ لائنوں پر آنے کی شکایات پر ایس ڈی او واپڈا پنڈی پوئنٹ مری سجاد خان نے لوئر بازار سمیت دیگرمحلوں کا دورہ کیااور بجلی کی تاروں کی خرابی جو کسی وقت بھی کسی بڑے حادثہ کاسبب بن سکتی تھی وہ اپنی نگرانی میں پرانی تاروں کو ختم کروا کر نئی تاریں ڈلوا دیں ایس ڈی اوواپڈا پنڈی پوئنٹ مری کے احسن اوربر وقت ایکشن لینے پر اہلیان علاقہ نے ایس ڈی او واپڈا مری سجاد خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کاوش کوخراج تحسین پیش کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں