Murree 1122 30

مری شہر کے اہم مقامات پرریسکیو1122 مری کے اہلکاروں کی طرف سے جراثیم کش کلورین سپرے

مری حکومت پنجاب اورتحصیل انتظامیہ مری کی خصوصی ہدایات پر کوروناوائرس کے ممکنہ پھیلاؤکو روکنے کیلئے تحصیل بھر اور مری شہر کے اہم مقامات پرریسکیو1122 مری کے اہلکاروں کی طرف سے جراثیم کش کلورین سپرے کیاجارہا ہے اس حوالے سے مری شہر کے اہم پبلک مقامات جنرل بس سٹینڈ،جامع مسجد سنی بنک،پٹرول پمپ سنی بنک،عباسی ہسپتال سنی بنک،پولیس سٹیشن،کلڈنہ بازار اور دیگر مقامات پر سپرے کیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین اور انچارج آفیسر ریسکیو1122 مری انجینئر کامران رشید کے مطابق جراثیم کش کلورین سپرے کرنے کا مقصد تمام عوامی مراکز اور اہم پبلک مقامات پر جراثیم کا خاتمہ کرنا ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ کیا جاسکے انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ کوروناوائرس کو شکست دی جاسکے۔