murree-newsmurree 15

سول ڈیفنس مر ی کے اہلکاراختیارات سے تجاوزکرنے لگے

                          مری سول ڈیفنس مر ی کے اہلکاراختیارات سے تجاوزکرنے لگے ان کاروباری مراکز کو بھی ڈرایادھمکایا جارہا ہے جہاں حکومت نے ریلیف دے رکھا ہے من مرضی کے سٹوراور ریسٹورنٹ پرجاکر انہیں کام سے روکنے کی کوشش کی جاتی ہے کبھی وقت ختم ہونے کاکہہ کراور کبھی دیگر طریقے اختیار کرکے سول ڈیفنس مری کے اہلکار تاجروں کو تنگ کررہے ہیں جس سے تاجر برادری پریشان ہے باالخصوص ان بازاروں میں جہاں صرف مقامی لوگ ہی خرایداری کرتے ہیں اور جن تندوروں سے شہر بھر کو کھانے کی ترسیل ہوتی ہے انکے خلاف چغل خوری اور تصویر یں بناکرانہیں حراساں کرنا ان اہلاکروں نے اپنا وطیرہ بنالیاہے اعلیٰ حکام انکی باز پرس کریں بصورت دیگر تاجربرادری کاکہنا ہے کہ وہ شدید احتجاج کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں