مہنگائی 43

مری شہر کے اکلوتے یوٹیلٹی سٹورسمیت مضافات میں قائم یوٹیلٹی سٹوروں پر غریب عوام کے روزمرہ کے استعمال کی اشیاء ضروریہ نایاب ہوگئیں

مری شہر کے اکلوتے یوٹیلٹی سٹورسمیت مضافات میں قائم یوٹیلٹی سٹوروں پر غریب عوام کے روزمرہ کے استعمال کی اشیاء ضروریہ نایاب ہوگئیں گھی،آٹا،چاول،دالیں،سرف،ٹوٹھ پیسٹ،نیڈو،ہر قسم کا آئیل سمیت کچھ بھی دستیاب نہیں غریب لوگ صبح ہوتے ہی یوٹیلیٹی سٹوروں کا رخ کرتے ہیں کہ یہاں سے معیاری اشیاء سستی مل جائینگیں مگر سٹورں پر پہنچ کر ان کو سخت مایوسی کا سامان کرنا پڑتا ہے موجودہ کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن اورمالی مشکلات سے دوچار عوام نے حکومت اور یوٹیلیٹی سٹور کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹوروں پر عوام کواشیاء ضروریہ فوری مہیاکی جائیں۔