سیاحوں 19

ملکہ کوہسارمری اورگلیات میں سیاحوں کے داخلے کو روکنے کیلئے

مری کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے باعث حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملکہ کوہسارمری اورگلیات میں سیاحوں کے داخلے کو روکنے کیلئے انتظامیہ نے  مختلف داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس ناکے لگادئیے ہیں جی ٹی روڈ پر سترہ میل ٹول پلازہ کے مقام پر،ایکسپریس وے پھلگراں ٹول پلازہ پر،بانسرہ گلی،سنی بنک سمیت تما م داخلی اور خارجی پوائنٹ پر پولیس کے ناکے منگل کے دن لگادئیے گئے پولیس افسران اور بھاری پولیس نفری ناکوں پر مامور ہے جو کسی بھی سیاح کو مری داخل ہونے سے روک رہے ہیں صرف ان لوگوں کو داخلے کی اجازت دی جارہی ہے جن کہ پاس مری کے شناختی کارڈ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں