covid-19-tiger-force- 13

مری شہر میں ٹائیگر فورس کے نوجوان سہیل عباسی کی سربراہی میں عوامی امیدوں پر پورا اترنے لگے

مری(عتیق عباسی) مری شہر میں ٹائیگر فورس کے نوجوان سہیل عباسی کی سربراہی میں عوامی امیدوں پر پورا اترنے لگے۔ٹائیگر فورس کے نوجوان دوستانہ ماحول فراہم کرتے ہوۓ عمران خان کی عزت افزائی میں اضافہ کر رہے ہیں مری شہر کا نادرا سینٹر۔احاس سینٹر۔تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال۔مارکیٹس الغرض ہر عوامی و سرکاری مقام پر ماسک نہیں تو سروس نہیں کے فارمولا کے تحت با اخلاق طریقہ سے تحریک انصاف مری کا جنگلات میں قبضوں ۔لینٹر پر لینٹر ڈالنے کے مقابلوں کی بنا پر گرتا ہوا امیج عوام الناس میں دوبارہ بحال کرنے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ٹائیگر فورس مری سٹی کے نوجوان ذخیرہ اندوزوں اور اشیاء صرف کی قیمتوں میں خود ساختہ مافیا کے لیئے بھی خطرے کا نشان بننے ہوۓ ہیں ٹائیگر فورس مری سٹی کے نوجوان وہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں جو قومی خزانے سے بھاری تنخوائیں لینے والے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور قانون نافذ کرنے والے دینے مکمل ناکام نظر آتے تھے ٹائیگر فورس مری سٹی کے نوجوانوں کا جذبہ قابل دید ہے ٹائیگر فورس مری شہر کے باسیوں کی امیدوں کی کرن بن چکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں