murree 16 19

جھیکاگلی تا موہڑہ بٹناڑہ 2 کلومیٹر سڑک جو عرصہ سے کھنڈرات کا منظر پیش

مری(عتیق عباسی)ارباب اختیار کو فرصت ملے تو ایک نظر ادھر بھی ڈالیں جھیکاگلی تا موہڑہ بٹناڑہ 2 کلومیٹر سڑک جو عرصہ سے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے سابق دور حکومت میں میاں محمد نواز شریف نے جھیکاگلی کہ مقام پر ارفاق عباسی مرحوم اور دیگر اہلیان علاقہ کو اس روڈ کی از سرنو تعمیر کی یقین دہانی کروائی تھی۔مگر نادیدہ قوتوں نے ان کو اقتدار سے ہی محروم کر دیا جس پر اب عوا الناس کو اب پیدل چلنے میں بھی دشواری کا سامناہے اوریہ سڑک ایکسپریس وے سےمری شہر کو ملانے کا شارٹ ترین راستہ ہے اور اس پر پرائیویٹ اراضی بھی نہ ہونے کہ برابر ہے آمد و رفت میں بھی شوالہ روڈ کے مقابلہ میں آسان ہے اہلیانِ علاقہ جن میں افضال عباسی۔ماجد عباسی. افتخار عباسی۔عماد عباسی. ایازعباسی. یاسر عباسی. سجاد عباسی. عمرارفاق عباسی. یاسر محمود عباسی.عابد عباسی. خاور عباسی. اسد عباسی اس سڑک کے نہ بننے کی وجہ سے کافی مشکلات کا شکار ہیں اہلیانِ موہڑہ بٹناڑہ۔ ریالہ۔ہنسی نی بیک۔ کا ایم این اےصداقت علی عباسی اور ایم پی اےمیجر لطاسب ستی سے عوام الناس نےاس پرانی سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوۓ کہا ہے کہ اس سڑک کے لئےجلد سے جلدفنڈز مختص کیے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں