محکمہ واپڈا 13

محکمہ واپڈا سب ڈویثرن پنڈی پوائنٹ کے ذمہ داران کی غفلت اورلاپرواہی

مری محکمہ واپڈا سب ڈویثرن پنڈی پوائنٹ کے ذمہ داران کی غفلت اورلاپرواہی کے باعث مری شہر کے کری محلہ سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی تاریں تیز ہواکے باعث پانی کی مین لائن کے ساتھ ٹچ ہوچکی ہے بارہامتعلقہ ذمہ داران کو مطلع کیاگیا لیکن تاحال نہ تو کسی نے موقع پرآنے کی زحمت کی ہے اور نہ ہی کوئی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ایسی صورتحال میں اگر کوئی بھی شخص عورت یا بچے کسی بھی حادثے کا شکار ہوئے تو اس کی تمام تر ذمہ داری ایس ڈی او واپڈا اس کے لائین مین اور سٹاف پر ہو گی گذشتہ روز پھر بجلی تار پانی کے پائپ لائین سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے پانی کی لائین پھٹ گی ہے پچھلے آٹھ ماہ سے جگہ جگہ سے کٹی ہوئی تاروں کے بارے میں ایس ڈی او واپڈا اور لائین مینوں کو اس صورت حال سے بار بار آگا کر چکے ہیں ہر بار کہا جاتا ہے کہ آپ کے محلے کی تار آچکی ہے لیکن عرصہ سے اہلیان انتظار کر رہے ہیں کہ کوئی حادثہ ہو پھر شاہد یہ تار تبدیل کرسکتے ہیں ان کرپٹ اہلکاروں کو فوری طور پر مری سے ٹرانسفرکیا جائے اہل محلہ کامطالبہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں