Habib 12

حبیب بنک کی مال روڈ پر قائم مین برانچ دو ہفتے سیل

مری حبیب بنک کی مال روڈ پر قائم مین برانچ دو ہفتے سیل رہنے کے بعد پیر کے دن کھول دی گئی بنک افسران حکومتی ہدایات اور حفاظتی تدابیر پر مکمل عملدرآمدکرنے لگی بنک کے افسران نے عملے اور صارفین کو سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے،ماسک کے استعمال اور سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں ہیں بنک میں داخل ہونے والے کو ماسک پہننا لازمی قراردیاگیا ہے جبکہ ایک صارف کوسینٹائز ر لگاکربنک کے اندرجانے کی اجازت دی جاتی ہے،جبکہ نیشنل بنک آف پاکستان،ٹی ایچ کیو ہسپتال مری اورپولیس چوکی تریٹ تاحال سیل ہیں محکمہ صحت تحصیل مری کے ذمہ دارن کے مطابق جب تک ملازمین کے کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر ہی مذکورہ اداروں کو کھولنے کی اجازت دی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں