پٹرولنگ پولیس 7

معمولی نوعیت کی غلطی پر279 کا مقدمہ درج

مری راولپنڈی مری جی ٹی روڈ پر پٹرولنگ پولیس مختلف حیلے بہانے بناکر لوگوں کو ذلیل وخوار کررہی ہے معمولی نوعیت کی غلطی پر279 کا مقدمہ درج کرکے گاڑی اور ڈرائیور کو بندکردیاجاتا ہے جو سراسر ظلم اورذیادتی ہے اگر کوئی غلطی کرتا بھی ہے تو ایسے جرمانہ کرکے وارننگ دی جاسکتی ہے لیکن مذکورہ پولیس ٹرانسپورٹروں کو مقدمات میں الجھا دیتی ہے ایسی صورتحال میں معاملات ا ب شدید احتجاج کی طرف جارہے ہیں متاثرہ ٹرانسپورٹرون نے پٹرولنگ پولیس،پنجاب ہائی سے کے ذمہ داران سے فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ٹرانسپورٹرار عام لوگ مقدمات کی اذیت سے بچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں