ڈینگی 11

ڈینگی وکورونا وائرس کے حوالے سے صفائی و ڈس انفیکشن مہم شروع

                                  مری ایم ڈی آرڈبلیوایم سی اویس منظور تارڈ اور اسسٹنٹ کمشنرمری زاہدحسین کی خصوصی ہدایات پرمحکمہ صحت مری اور صفائی کی ذمہ دار کمپنیوں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ اور البائراک کمپنی نے گذشتہ ہفتے جاری انسداد ڈینگی وکورونا وائرس کے حوالے سے صفائی و ڈس انفیکشن مہم شروع کی اس دوران آرڈبلیو ایم سی کے منیجر اور البائراک کمپنی مری کے اسسٹنٹ منیجر احسن شاہد اور زونل آفیسر ساجد علی کی نگرانی میں سینٹری ورکروں نے شہر بھر کی مساجد،پبلک مقامات، سرکاری عمارات،سول ہسپتال،بازاروں اور گلی محلوں میں صفائی کی،چونا پھینکا اور جراثیم کش سپرے کیا اس موقع پر ذمہ داران نے شہریوں کو صفائی اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرارکھنے،کئی بھی پانی کھڑانہ ہونے دینے کیلئے آگاہی بھی دی اور:میراکوڑا میری ذمہ داری: کے سلوگن کو اپنانے اور انتظامیہ اور صفائی کے عملے سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایات دیں اورگھروں کاکوڑاکرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں ویسٹ بیگز میں کوڑاڈال کر گھروں کے باہر رکھ دیں ہمارے ورکرز اٹھالینگے،عوام سماجی فاصلوں کو برقرار رکھیں،غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں،باربارصابن سے ہاتھ دھوئیں،ماسک اور سینٹائزر کا استعمال لازمی کریں اور حکومتی اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے جاری حفاظتی تدابیر پر مکمل عملدرآمدرکریں تاکہ اس موذی کورونا وائرس سے بچاجاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں