Rescue 1122 murree 23

تحصیل مری اور شہر میں کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کوروکنے کے پیش نظر

مری تحصیل مری اور شہر میں کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کوروکنے کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے تحصیل بھر اورشہرکے اہم مقامات پر جراثیم کش سپرے کا سلسلہ جاری ہے،حکومت پنجاب،انچارج آفیسرایمرجنسی سروس،ڈی ڈی ایچ اومری اور تحصیل ہیلتھ انسپکٹر مری کی ہدایت پر مری شہر کے مختلف مقامات پر جراثیم کش کلورین ملے پانی کا سپرے سنی بنک پولیس سٹیشن،جنرل بس سٹینڈموٹرایجنسی،واپڈا آفس کلڈنہ،ریسکیو 1122،جی پی او،نیشنل بنک،آفس پنڈی پوائنٹ۔،سروے آف پاکستان بلڈنگ کارٹ روڈ سمیت دیگر اہم پبلک مقامات پرجراثیم کش سپرے کیاگیا،جراثیم کش کلورین سپرے کرنے کا مقصد تمام عوامی مراکز اور اہم مقامات پر جراثیم کا خاتمہ کرنا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ورمحفوظ کیا جاسکے،عوام حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں