مری کی معروف بزرگ شخصیت حاجی صدیق عباسی وفات پاگئے 13

مری کی معروف بزرگ شخصیت حاجی صدیق عباسی وفات پاگئے

مری یونین کونسل دریاگلی سانٹھی کھنی تاک مری کی معروف بزرگ شخصیت حاجی صدیق عباسی وفات پاگئے ہیں مرحوم سلیم عباسی،ڈاکٹر نعیم عباسی،فہیم عباسی،کاشف عباسی،قمرعباسی،قیصرعباسی اورثاقب عباسی کے والد محترم تھے مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاوں سانٹھی میں اداکی گئی نمازجنازہ معروف عالم دین مفتی خالدحسین عباسی نے پڑھایانمازجنازہ میں سیاسی سماجی مذہبی اورکاروباری شخصیات سیاسی نمائندگان سرکاری افسران سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی مرحوم انتہائی شفیق اورملنسارانسان تھے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے دعا کی ھے کہ اللہ پاک مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں