murree-Lockdown- 19

ملکہ کوہسار مری اورگلیات میں طویل لاک ڈاؤن کے باعث کاروبار بند

مری کوروناوائرس کے باعث ملکہ کوہسار مری اورگلیات میں طویل لاک ڈاؤن کے باعث کاروبار بند ہونے سے کاروباری حلقے اور تاجرشدیدمعاشی مشکلات سے دوچار ہیں حالات بدسے بدتر ہوچکے ہیں اور تاجرمیونسپل کارپوریشن مری اور کینٹ بورڈ کی دوکانوں کے کرایے اداکرنے اور یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی کرنے سے بھی قاصر ہوچکے ہیں نہ حکومت کی جانب سے کوئی پیکج دیاگیا جبکہ سفید پوش ہونے کی وجہ کسی سے مدد بھی حاصل نہیں کرسکتے میونسپل کارپوریشن مری اور کنٹونمنٹ بورڈ مری کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال میں ان کے کاروبار شروع ہونے کا امکانات انتہائی کم ہیں اور ہم دووقت کی روٹی بھی اپنے بال بچوں کو کھلانے کے قابل نہیں ہیں دوکانوں کا کرایہ کیسے ادا کرسکتے ہیں لہذا مذکورہ ادارے ایک سال کا کرایہ معاف کریں اور حکومت متاثرہ تاجروں کو یوٹیلٹی بل بھی معاف کرے۔