کلاسوں 23

گورنمنٹ کالج آف کامرس سنی بنک مری میں آن لائن کلاسوں کا اجراء

مری گورنمنٹ کالج آف کامرس سنی بنک مری میں گریجویٹ اور انٹر میڈیٹ کے طلباء کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوروناوائرس کے پیش نظر آن لائن کلاسوں کا اجراء کیاجارہا ہے تاکہ طلباء اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں اس سلسلے میں مورخہ 10 جون 2020 سے گورنمنٹ وقار النساء کالج برائے خواتین راولپنڈی میں ضلع راولپنڈی کے تمام کالجوں کے سربراہان کا ایک اجلاس زیر صدارت پروفیسر شبیر احمدستی ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی منعقد ہواجس میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں تمام کالجز کو آن لائن کلاسز شروع کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ان کلاسز کے آغاز کیلئے اساتذہ اکرام کی نگرانی میں طلباء کے واٹس اپ گروپ بناکر تمام مضامین کی تعلیم دی جائیگی جسکے لئے کالج میں ٹائم ٹیبل اور مضامین کی تقسیم کردی گئی ہے کالج کے پرنسپل انوار حسین نے تمام اساتذہ کو پوری محنت اورلگن سے آن لائن کلاسز کو کامیابی سے چلانے کی تاکید کی جس پر تمام اساتذہ کرم نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں