dsp traffic murree raja saeed 71

مری میں پٹرولیم مصنوعات کی کمی پر نئے کرایے نامے پر عمل کرایا جائے گا۔ ٹریفک آفیسر مری

مری پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں واضح کمی کی وجہ سے گورنمنٹ آف پنجاب نے پبلک سروس گاڑیوں کے کرائے نامے میں واضح کمی کے احکامات جاری کیے اس پر نئے کرائے نامے جاری کیے اس پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈ ی سید علی اکبر کے احکامات جاری کیے کے عوام الناس کو ہر صورت سہولت فراہم کرنا ٹریفک پولیس کا اولین فرض ہے سی ٹی او راولپنڈی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اختر نے مری میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانے کے لئے ٹریفک وارڈنز افسران کے اسکواڈ تشکیل دئیے جو لوکل اور راولپنڈی سے مری چلنے والی پبلک سروس گاڑیوں زائد کرایہ وصولی اور بغر روٹ پرمٹ گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کل سے کریں گے۔ اس پر دو دن تمام پبلک سروس گاڑیوں کو وارننگ دی جائے گی اس کے بعد زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اورزائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑی کو 72گھنٹے کے لئے تھانہ میں بند کر دیا جائے گا۔ نئے کرائے نامے کی کاپی آڑ ٹی اے سیکیرٹری راولپنڈی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس آپریشن کا مقصداور ٹریفک وارڈنز افسران کے اسکواڈ کی تشکیل، عوام الناس کا بروقت شکایات کا ازالہ کر کہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ٹریفک وارڈنز افسران کے اسکوارڈ تمام روٹس پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائی عمل میں لائیں گے تا کہ عوام الناس کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکیں عوام الناس سے گزارش ہے کہ کوئی بھی پبلک سروس گاڑی اگر اپ سے زائد کرایہ وصول کرتی ہے تو اپ سنی بنک کنٹرول روم پر فون نمبر051-9269200پر رابطہ کریں یا درخواست دیں انشاء اللہ مری میں ایک قوم ایک قانون پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔ لوکل روٹس کا کرایہ نامہ فی سٹاپ 15روپے ہے اور ہر اگلہ سٹاپ 5رپے جمع کر لیں اور راولپنڈی سے مری، راولپنڈی سے اپر دیول، لوئر دیول کوہالہ، راولپنڈی سے گلہڑلہ گلی، گہل ڈھانڈہ، راولپنڈی سے باڑیاں کے کرایہ نامہ جو آڑ ٹی اے سیکرٹری راولپنڈی نے جاری کیے ان پر عمل درآمد کیا جائے گا اس سے زائد کرایہ وصول نہ کرنے دیا جائے گا۔ ٹریفک قوانین پر پابندی کر کہ ایک محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1915 پررابطہ کریں۔ نئے عزم کے ساتھ عوام کی سہولت کے لئے کوشان، سٹی ٹریفک پولیس مری راولپنڈی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں