سر سبز درخت کاٹ 106

لکڑی مری و گلیات کہ جنگلات سے کاٹ کر مختلف شہروں میں سمگل

مری و گلیات کے جنگلات کا مشہور ٹمبر بادشاہ کلیم ساتھی سمیت لاکھوں روپے مالیت کیل اور دیار کے سر سبز درخت کاٹ کر لے جاتے ہوۓ اسلام آباد پولیس نے دھر لیا ساتھی جسکا تعلق مری کی یونین کونسل تریٹ کے موضع مانگا سے بتایا جارہا ہے ان دونوں کو اسلام آباد پولیس نے بعمہ کینٹینر تھانہ میں بند کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مری اور گلیات کہ جنگلات سے لکڑی کاٹ کر کسی دوسرے شہر کینٹینر میں لاد کر اسلام آباد پنڈی کی طرف رواں دواں تھا کہ محکمہ جنگلات مری کے متحرک ہونے پر لکڑی اسلام آباد پولیس نے پکڑ لی ٹمبر مافیا کے بادشاہ سے جب اس حوالہ سے پوچھا کہ لکڑی کہاں سے کاٹی تو مشہور بلیکر کلیم نے بتایا کہ ایوبیہ کہ جنگلات سے کاٹی ہے ذرائع کے مطابق تقریباً 400 سے 450 فٹ کیل اور دیار کی نیلی لکڑی اسلام آباد پولیس نے قبضہ میں لی ہے۔دیار اور کیل کی لکڑی کو اسلام آباد سمگلنگ کیا جارہا تھا۔کروڑوں مالیت کی لکڑی سے بھرا کنٹینر اس وقت تھانہ بہارہ کہو میں موجود ہے تاہم پولی’j کی طرف سے کاروائی کے بجائے ڈیل کی کوشش کی جارہی ہے ، محکمہ جنگلات مری کہ مطابق مشہور بلیکر کلیم کے خلاف مختلف تھانوں میں ڈیڑھ درجن کہ قریب مقدمات درج ہیں اور یہ لکڑی گلیات کہ جنگلات سے کاٹ کر مختلف شہروں میں سمگل کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں