مری ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے تحصیل ایمرجنسی کمیٹی کا اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین کی زیر صدارت انکے آفس میں منعقد ہوا جس میں اے ایس پی مری وقاص خان اور دیگر متعلقہ اداروں نے شرکت کی اجلاس میں تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راناکرامت علی نے شرکاء کو محکمہ صحت کی طرف سے ڈینگی کے حوالے سے کئے گئے حفاظتی اقدامات اور عوام میں شعور کی آگاہی سے متعلق کئے گئے اقدامات سے تفصیلی بریفنگ دی،اے سی مری نے یونین کونسل تریٹ اور دیگر جگہوں کا دورہ بھی کیا اور لوگوں کو ڈینگی سے بچاؤ،گھروں اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے،ٹینکیوں اوربرتنوں کو ڈھاپنے اورکسی بھی جگہ پانی کو جمع نہ ہونے کے بارے میں آگاہی دی۔