S.H.O picture 13

مری سے چوری ہونے والی گاڑیوں

مری نیوٹاؤن پولیس راولپنڈی کے ایس ایچ اومرزاجاویداقبال کی قیادت میں اور انکی ٹیم کے اراکین سب انسپکٹر خورشید،کانسٹیبل راجہ شفیق الرحمان،حسیب حسن،فیصل شہزاد اور مختار کی کارچوروں کیخلاف بڑی کاروائی بین الاضلاعی گروہ کو گرفتارکرکے 10 چوری کی گئی قیمتی گاڑیاں برآمد کرلیں اورگروہ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان محمدنعیم،گل بابواورمحمدجمشیدکو حراست میں لے لیا ہے،گذشتہ سالوں میں مری سے چوری ہونے والی گاڑیوں کے مالکان نے بھی ان کی گاڑیوں کو بھی برآمد کرانے کاکہاہے مری کے متاثرہ افراد نے ضلعی پولیس سے کہا ہے کہ وہ اس گروہ سے مری سے چوری ہونی والی گاڑیوں کی تحقیات کرکے کو بھی برآمدکرایاجائے نیوٹاؤن پولیس نے چوروں کے اس گروہ سے 4 مہران گاڑیاں،3 ٹیوٹاکرولا،ایک سوزوکی بولان،ایک کلٹس برآمد کرلی ہے چوروں کے گروپ نے لاہور،راولپنڈی نیوٹاؤن اورسیالکوٹ سے گاڑیوں کی چوریوں کا انکشاف کیا ہے جن کی برآمدی کیلئے عوامی حلقوں نے سی پی اوراولپنڈی کی کارلفٹروں کیخلاف شروع مہم پر مری کے عوامی حلقوں نے سراہتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ نیوٹاؤ ن مرزا جاویداقبال اورانکی ٹیم کا کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور اس توقع کا اظہار کیاہے کہ ایس ایچ اونیوٹاؤن مری سے چوری ہونے والی گاڑیوں کے بارے میں بھی تحقیقات کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں