علیوٹ 13

علیوٹ بازار میں بریک فیل ہونے کی وجہ سے روڈ پر کھڑی دو گاڑیوں پر ٹرک الٹ

مری کشمیر روڈ علیوٹ کے مقام پرواپڈا کاسامانان اور بجلی کے پول لاہور سے مظفرآباد لیکر جانے والے ٹرک نمبری ٹی اے اے936 علیوٹ بازار میں بریک فیل ہونے کی وجہ سے روڈ پر کھڑی دو گاڑیوں جن کے نمبر 6369 اور6378 ہیں پر ٹرک الٹ گیا جس میں دو افراد روڈ پر بیٹھے اور دونوں افراد گاڑیوں میں دب گئے جن میں سے ایک محمد اشفاق نامی شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ارشد،محمد عمران،توصیب الرحمن زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال مری شفٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ارشد نامی شخص کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے اور ٹرک ڈرائیور عرفان بھی شدید زخمی ہے اس وقت بھی امدادی کارروائیوں کی نگرانی اے سی مری زاہد حسین اے ایس پی وقاص خان،ریسکیو 1122 کے انچارج کامران رشید موقع پر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر تے رہے تا ہم امدادی کارروائیوں میں سٹی ٹریفک پولیس کی کرین اور ریسکیو کی کرین کو میں شدید مشکلات کاسامنا رہا،امدادی کاروئیوں کے دوران عمران نامی شخص امدادی کارروائیوں کے دوران لنٹر سے گر کر شدید زخمی ہو گیا ہے رخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ان کو بھی ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی شفٹ کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں