unnamed 17

نیشنل بنک مری کی مین برانچ کو سیل کردیا

مری نیشنل بنک ّف مری کے آپریشن منیجر خادم حسین کو کوروناٹیسٹ مثبت آنے پر نیشنل بنک مری کی مین برانچ کوڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اظہر عباسی اور ہیلتھ انسپکٹر تحصیل مری راناکرامت نے سیل کردیا جبکہ پولیس چوکی تریٹ کے سب انسپکٹر مدثر کو بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرپولیس چوکی تریٹ کو محکمہ صحت مری نے سیل کردیا ہے نیشنل بنک اور پولیس چوکی تریٹ کے متعلقہ تمام ملازمین کے کوروناٹیسٹ کروانے کے بعد ان کو کھولا جائیگا،چند دن قبل حبیب بنک مال روڈ مری کی مین برانچ کے منیجر کاکوروناٹیسٹ مثبت آنے پر برانچ کو سیل کردیاگیاتھا جو تاحال سیل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں