PMLN 12

کورونا وائرس مین مبتلاہونے والے مسلم لیگی قائدین کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب

مری جمعرات کے دن مسلم لیگ ن تحصیل مری وسٹی کی جانب سے وائٹ اونین ہال مری میں کورونا وائرس مین مبتلاہونے والے مسلم لیگی قائدین کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب زیر صدارت مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی کی قیادت میں منعقد جس میں مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف،سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،سابق وزیر داخلہ وجنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن احسن اقبال،لیگی قائدین مریم اورنگزیب،طارق فضل چوہدری سمیت کوروناوائرس کا شکار ہونے والے تمام ممبران اسمبلی اور پاکستانیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا معروف عالم دین امام جامعہ مسجد سید بلال و نگران مدرسہ ضیاء القرآن بیرگران قارمحمد عمران عباسی نے کروائی کی گئی اس موقع پر عالم اسلام سمیت پوری انسانیت کو اس موذی کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کی دعابھی کی گئی دعائیہ تقریب میں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن تحصیل مری حق نواز عباسی،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ،لیگی رہنماء معین الحق،لیبرونگ ن تحصیل مری کے صدر غالب بشیر عباسی،جنرل سیکرٹری عبدالوحید عباسی،سیکرٹری اطلاعات ونشریات ہارون مقیم عباسی اور دیگر رہنماؤں اور کارکنو ں نے شرکت کی اس موقع پر تمام شرکاء نے فیس ماسک لگارکھے تھے اور سماجی فاصلوں کو بھی خصوصی طور پر مدنظر رکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں